قبض

ذکر:


یاسلام، یامومن، یااللہ یارحمن، یارحیم، یاکریم لاحول ولا قوۃ الا باللہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین

علاج:


مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے علاج کریں۔ واک کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاو گرم پانی پئیں۔ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس گرم پانی پئیں۔ آڑو، امرود یا انگور کھائیں۔ اسپغول کا چھلکا پانی یا دودھ میں لیں۔ گلقند ایک چمچ رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ چند قطرے روغن بادام ایک گلاس نیم گرم دودھ میں رات کو سونے سے پہلے لیں۔ آدھا چمچ زیتون تیل رات کو سونے سے پہلے لیں۔ ۳ انجیر نہار منہ روزانہ کھائیں۔ چھلکے والی دالیں کھائیں۔ گوشت/ انڈے کم استعمال کریں۔ پرہیز کریں۔