سر درد

ذکر:


یاسلام، یامومن، یااللہ یارحمن، یارحیم، یاکریم لاحول ولا قوۃ الا باللہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین

علاج:


اگر بے آرامی کی وجہ سے ہو تو * روغن کدو پلا دیں یا سر پر مل دیں * سونف تھوڑے سے کھلا دیں۔ اگر تھکن ہے تو زیتون کا تیل ایک چاےَ کا چمچ رات کو سونے سے پہلے پیئں۔ اگر بلڈپریشر میں زیادتی کی وجہ سے ہو تو * پودینہ اور انار دانہ ہم وزن میں تھوڑا سا ادرک ملا کر بغیر نمک مرچ کے چٹنی بنائیں اور دن میں دو بار کھانے کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ لیں * جو کا دلیہ پانی میں پکا کر اس میں حسب ضرورت دودھ اور شہد ملا کر ناشتہ میں لیں۔